ریلوے حکام کے مطابق 4-ڈاؤن بولان میل کوئٹہ سے دن 11 بجے روانہ ہو
کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 8 بجکر 20 منٹ پر کراچی سٹی پہنچے گی۔
پاکستان ریلویز کے مطابق ٹرین 5 اکانومی کلاس کوچز، ایک اے سی اسٹینڈرڈ، ایک پاور پلانٹ اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی۔
کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل 857 کلو میٹر کا سفر
تقریباً 21 گھنٹوں میں طے کرتی ہے، جس کے مجموعی طور پر 22 اسٹیشنز ہیں
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 3-اپ بولان میل کراچی سٹی سے شام 6 بجے
روانہ ہوکر کراچی کینٹ، ڈرگ روڈ، لانڈھی، جنگ شاہی، برادآباد، کوٹری، سندھ
یونیورسٹی، سیہون شریف، دادو، رحمانی نگر، رادھن، بڈھا، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب
آباد، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ مراد جمالی، بختیار آباد ڈومکی، سبی، آبِ گم، مچھ اور
کولپور اسٹیشنوں پر اسٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 3 بجکر 40 منٹ پر کوئٹہ پہنچے
گی۔
ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی۔کوئٹہ۔کراچی کے
درمیان براستہ دادو/جیکب آباد چلنے والی بولان میل (3 اپ / 4 ڈاؤن) کو یکم دسمبر
سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔